نوجوان ملک کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہے جسے کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا،سید عاصم منیر

نوجوان ملک کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہے جسے کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا،سید عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہے جسے کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بدھ کو کنونشن سنٹر میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علم انسان کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے جبکہ نوجوانوں کی آنکھوں میں چمک دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا ہونے والے کنفیوژن اور فتنہ کے مضر اثرات سے دور رکھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کی سلامتی اور ترقی کا ضامن ہے جو لوگ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا بیانیہ بنا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں؟ آرمی چیف نے کہا کہ اگر آپ آزاد ریاست کی اہمیت جاننا چاہتے ہیں تو لیبیا، شام، کشمیر اور غزہ کے لوگوں سے پوچھیں، بطور مسلمان ہمیں مایوسی سے منع کیا گیا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ زندگی ایک امتحان ہے اور قرآنی آیت پڑھی، "کیا لوگ یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ صرف یہ کہنے پر چھوڑ دیئے جائیں گے کہ ‘ہم ایمان لائے’ ،اور ان کی آزمائش نہ ہو گی ؟” خطاب کے اختتام پر آرمی چیف نے نوجوانوں کو علامہ اقبال کا یہ شعر سنایا: "افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر ۔ ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ۔ ” خطاب کے بعد سوالات کا جواب دیتے ہوئے آرمی چیف نے مختلف امور پر پاک فوج کے موقف کو واضح کیا۔ پاراچنار میں فسادات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ قبائل مل بیٹھ کر تنازعات کو ختم کرنے میں مدد کریں۔

آرمی چیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام 22 سال سے پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دہشت گردی کے خلاف فتح عطا فرمائے گا۔

Read more

سی ٹی او راولپنڈی  کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک سٹاف دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،سی ٹی او بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں ۔ سی ٹی او بینش

By Tamsila Akhtar
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر باوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں 0:00

By Tamsila Akhtar

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین کے بھی دستخط قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت

By Tamsila Akhtar
مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی 0:00

By Tamsila Akhtar