پاک بحریہ کے جہاز حنین کا دورہ عمان اور دوطرفہ مشق میں شرکت

پاک بحریہ کے جہاز حنین کا دورہ عمان اور دوطرفہ مشق میں شرکت

پاک بحریہ کے جہاز حنین کا دورہ عمان اور دوطرفہ مشق میں شرکت

اسلام آباد، 13 مئی 25: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر تعیناتی کے دوران مسقط، عمان کا دورہ کیا۔ بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام کی جانب سے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پی این ایس حنین اور رائل نیوی آف عمان کے جہاز خصب (RNOV KHASSAB) نے خلیج عمان میں دو طرفہ بحری مشق (PASSEX) کی جس سے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار بحری شراکت داری کو تقویت ملی۔ مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دیرپا بحری تعاون کو فروغ دینا تھا۔

قبل ازیں بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس حنین کے کمانڈنگ آفسر نے رائل نیوی آف عمان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور بحری افواج کے مابین رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈنگ آفسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے عمان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے علاوہ رائل نیوی آف عمان کے افسران کے ساتھ پیشہ ورانہ بات چیت کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں جس کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا، سمندروں پر تجارت کی آزاد نقل و حرکت کو یقینی بنانا اور عالمی مشترکہ اثاثوں کا تحفظ کرنا ہے۔

پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کی بحری افواج اپنی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانے اور محفوظ سمندروں کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل باہمی تعاون میں رہتی ہیں۔

Read more

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ  کی ملاقات۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات۔

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات۔ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرسکتا ہے۔حافظ نعیم الرحمان ملاقات میں امیر جماعت اسلامی کاغزہ میں فوری جنگ بندی،انسانی امداد کی

By Tamsila Akhtar
وفاقی بجٹ 2025,26 میں حکومت  تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں

وفاقی بجٹ 2025,26 میں حکومت تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں

وفاقی بجٹ 2025,26 میں حکومت تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں سلیبز پر انکم ٹیکس میں 2.5 فیصد تک کمی،سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں اضافہ تجویز ماہانہ ایک لاکھ تنخواہ پر انکم ٹیکس 5 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد تک کرنے کی

By Tamsila Akhtar
پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5طیارے مار گرائے-بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی کا اعتراف

پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5طیارے مار گرائے-بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی کا اعتراف

پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5طیارے مار گرائے-بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی کا اعتراف معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے بی جے پی کے رہنما سبرامنیئن سوامی نے مودی سے 5

By Tamsila Akhtar
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کانگ کانگ کے چیف ایگزیگٹو سے ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کانگ کانگ کے چیف ایگزیگٹو سے ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کانگ کانگ کے چیف ایگزیگٹو سے ملاقات وزیر خارجہ نے عالمی ادارہ برائے ثالثی کے قیام پر مبارکباد وزیر خارجہ نے دنیا کو جوڑنے کیلئے ہانک کانگ کے عالمی ہب کے کردار کو سراہا وزیر خارجہ کی ایک ملک دو سسٹم کے تحت ہانگ کانگ

By Tamsila Akhtar