پاکستان ادارۂ شماریات نے ساتویں زراعت شماری کے لئے ملک گیر آگاہی ورکشاپس کا آغاز کر دیا

پاکستان ادارۂ شماریات نے ساتویں زراعت شماری کے لئے ملک گیر آگاہی ورکشاپس کا آغاز کر دیا
• پاکستان ادارۂ شماریات کے زیر اہتمام 30 مئی 2024 کو یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور میں ساتویں زراعت شماری کے سلسلے کی دوسری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
• زراعت شماری ملک کی جی ڈی پی میں زرعی شعبے کے حصے کا درست اندازہ لگانے میں مدد کرے گی اور باخبر فیصلہ سازی کے لئے بنیاد فراہم کرے گی۔
• ورکشاپ میں صوبائی اور ضلعی اداروں سمیت حکومت کے مختلف سطحوں کے سینئر افسران کے علاوہ زراعت، لائیو سٹاک، شماریات، تعلیم اور بین الاقوامی تنظیموں جیسے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے نمائندوں نے شرکت کی۔
• زراعت شماری کی معلومات اگست سے اکتوبر 2024 کے دوران حاصل کی جائیں گی، زراعت شماری کی رپورٹ ستمبر 2025 میں جاری کی جائے گی۔

(30 مئی2024ء) پاکستان ادارۂ شماریات نے پاکستان کی آئندہ زراعت شماری میں زرعی سائنسدانوں ، ماہرین تعلیم، محققین، زرعی کاروباری افراد،منصوبہ سازوں اور عوام الناس کے لئے آگاہی ورکشاپس کا ملک گیر سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ،ساتویں زراعت شماری 2024 ء، میں مربوط ڈیجیٹل شمار کا نقطۂ نظر اپنایا جائے گا۔
پہلی آگاہی ورکشاپ 27 مئی 2024 ء کو سندھ یونیورسٹی آف ایگریکلچر ٹنڈوجام حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ اس اہم قومی مشق میں وسیع پیمانے پر آگاہی اور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اس سلسلے کی دوسری ورکشاپ 30 مئی 2024 کو یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور میں منعقد کی جا رہی ہے ۔
تقریب میں سیکرٹری زراعت خیبر پختونخوا ہ محمد جاوید مروت اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ میں پشاور میں اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے نمائندے ، جناب فرخ نے بھی شرکت کی۔
ورکشاپ میں صوبائی اور ضلعی حکومتی اداروں کے سینئر افسران کے علاوہ اہم صوبائی محکموں بشمول زراعت، لائیو سٹاک، کراپ رپورٹنگ سروس، تعلیم کے شعبے سے وابستہ محققین ، بیورو آف سٹیٹسٹکس اور بورڈ آف ریونیو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر ممبر (سپورٹ سروسز اینڈ ریسورس مینجمنٹ) جناب محمد سرور گوندل (ستارۂ امتیاز) ،ممبر (مردم شماری و سروے) جناب ایاز الدین اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر امجد جاوید سندھوسمیت پاکستان ادارۂ شماریات کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ جناب ایاز الدین نے اپنے استقبالیہ کلمات میں زراعت شماری اور زرعی شعبے کے لئے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے تمام معزز شخصیات اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ملک کی زرعی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں درست اعداد و شمار کی فراہمی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زراعت شماری ہمارے زرعی شعبوں کے مسائل کا اندازہ لگانے کے لئے ایک اہم قدم ہے اور اس سے ان شعبوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی جہاں وسائل کے بہترین استعمال اور جدت طرازی کو فروغ دینےکی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ساتویں زراعت شماری کے کامیاب نفاذ کیلئے اپنے ادارے کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ممبر (سپورٹ سروسز/ریسورس مینجمنٹ) اور ساتویں زراعت شماری کے فوکل پرسن محمد سرور گوندل (ستارۂ امتیاز ) نے شرکاء کو پاکستان ادارۂ شماریات کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا جن میں جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی مشق، ساتویں خانہ و مردم شماری، (پہلی ڈیجیٹل مردم شماری )اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کے لئے اعداد و شمار کی فراہمی کے لئے دیگر سروے شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت میں زرعی شعبے کی اہمیت اور جی ڈی پی میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 24 فیصد ہے اور پاکستان لیبر فورس کا 38 فیصد حصہ زراعت سے وابستہ ہے لہٰذا پالیسی سازی کے لئے تازہ ترین ،درست اور قابل اعتماد اعداد و شمار دستیاب ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے ساتویں زراعت شماری کے ڈیجیٹل عوامل کے بارے میں بھی وضاحت کی جس کے وسیع آپریشنل نیٹ ورک جس میں ملک بھر میں فیلڈ دفاتر اور 157 ضلعی دفاتر شامل ہیں۔ انہوں نے مختلف فصلوں، مال مویشی اور زرعی مشینری کے حوالے سے اعداد و شمار جمع کرنے کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ زراعت شماری کا آغاز اگست 2024 میں بڑے زرعی گھرانوں کی گنتی کے ساتھ ہوگا ، اس کے بعد اگلے مراحل ستمبر اور اکتوبر میں ہوں گے ، جس سے ملک بھر کے تمام علاقوں کی جامع کوریج کو یقینی بنایا جائے گا۔ ساتویں زراعت شماری کے انعقاد کے لئے ٹیبلٹ ، لیپ ٹاپ ، انٹرنیٹ آلات اور مختلف ایپلی کیشنز اور آئی ٹی ٹولز کا استعمال کیا جائے گا۔ ورکشاپ میں زراعت شماری کے لئے دو سطحی تربیتی پروگرام کی تشکیل کے بارے میں بھی آگاہ کیا ، جس کا آغاز زراعت شماری کے ماسٹر ٹرینرز کی اسلام آباد میں ٹریننگ سے ہوگا ، یہ ٹرینرز بعد میں ضلعی سطح پر تربیت دیں گے۔ اعداد و شمار کے جامع تجزیے کے بعد زراعت شماری کی حتمی رپورٹ ستمبر 2025 میں جاری کی جائے گی۔
اپنے اختتامی کلمات میں حکومت خیبر پختونخوا ہ کے سیکرٹری زراعت محمد جاوید مروت نے اس قومی کاوش کو آگے بڑھانے میں پاکستان ادارہ شماریات اور اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہا اور باخبر پالیسی سازی اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے لئے زرعی شعبے میں بروقت اعداد و شمار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت شماری سے زراعت کے مختلف شعبوں اور معیشت میں ان کی شراکت کی تفہیم میں اضافہ ہو گا اور باخبر فیصلہ سازی اور منصوبہ بندی کے لئے اہم اعداد و شمار حاصل ہوں گے۔ انہوں نے اس اہم قومی مشق میں حصہ لینے پر تمام شرکاء اور زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar