پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 1.7 فیصد رہنے کا امکان: عالمی بینک

پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 1.7 فیصد رہنے کا امکان: عالمی بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے اپنی تازہ ترین گلوبل اکنامک رپورٹ میں پاکستان کے لیے غیر فعال آؤٹ لک کا اندازہ لگایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24ء میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 1.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افراط زر کا دباؤ کم ہونے پر مالی سال 2024-25ء میں ترقی کی شرح 2.4 فیصد پر جا پہنچ سکتی ہے۔ تاہم، اس سال بھی مہنگائی رہے گی اور غربت اور عدم مساوات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے ممالک میں ہونے والے انتخابات سے پیدا ہونے والی بے چینی سے خطے میں غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہو سکتی ہے۔ سیاسی و سماجی بے چینی کے ساتھ تشدد بھی بڑھ گیا تو اس سے کمزور معیشت اور معاشی ترقی کی شرح مزید خراب ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں زری پالیسی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت رہے گی جبکہ مالیاتی پالیسی بھی سکڑے گی جس سے قرض کی ادائیگی کے دباؤ کی عکاسی ہوتی رہے گی۔ سیاسی بے چینی سے ابھرنے والا کمزور اعتماد پرائیویٹ ڈیمانڈ کو سست کرنے میں کردار ادا کرے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالدیپ، پاکستان اور سری لنکا کے لیے فنانسنگ کو بڑھانا ہوگا۔ بڑھے ہوئے قرض والے ممالک جن میں بھارت، پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں، کے لیے سود کی ادائیگی کا تخمینہ زیادہ ہوگا۔
پاکستان میں پیداوار مالی سال 2022-23ء میں 0.2 فیصد سکڑی تھی۔ اس کی ایک وجہ 2022ء کے سیلاب کے نقصانات تھے جبکہ دوسری وجہ سیاسی بے یقینی تھی۔ کنزیومر پرائس افراط زر اونچی شرح میں رہا جس سے جزوی طور پر کرنسی کی فرسودگی کی عکاسی ہوتی ہے۔ تاہم، 2023ء کے آخر تک روپے نے استحکام کے اشارے دکھائے جس کے متعدد عوامل تھے۔

Read more

سی ٹی او راولپنڈی  کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک سٹاف دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،سی ٹی او بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں ۔ سی ٹی او بینش

By Tamsila Akhtar
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر باوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں 0:00

By Tamsila Akhtar

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین کے بھی دستخط قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت

By Tamsila Akhtar
مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی 0:00

By Tamsila Akhtar