پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیلے آسمان کیلئے صاف ہوا کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیلے آسمان کیلئے صاف ہوا کا عالمی دن ہفتہ 7 ستمبر کو منایا گیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1974ء میں 219 ویں اجلاس کے موقع پر یہ دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔اس دن کے منانے کا مقصد ہوا اور ماحولیات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا تاکہ عام آدمی کو صاف شفاف ماحول کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔