پاکستان تحریک انصاف کی مینڈیٹ چور حکومت کے ہاتھوں کسانوں کے معاشی قتلِ عام اور ذراعت کو ناقص پالیسیوں کی بھینٹ چڑھا کر تباہ کرنے کی
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری میں تاخیر کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف کی مینڈیٹ چور حکومت کے ہاتھوں کسانوں کے معاشی قتلِ عام اور ذراعت کو ناقص پالیسیوں کی بھینٹ چڑھا کر تباہ کرنے کی شدید مذمت
کسان دشمن حکومت کی جانب سے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ کی گرفتاری سمیت غیرقانونی چھاپوں کے ذریعے قیادت کو ہراساں کرنے کی بھی شدید مذمت
گندم کی خریداری سے متعلق نااہل اور نالائق حکومت کی ناقص پالیسوں کے باعث کسان اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ سے کہیں کم پر گندم بیچنے پر مجبور ہے، ترجمان تحریک انصاف
تاریخ گواہ ہے کہ جاتی امراء کے کسان اور عوام دشمن قزاقوں کے ہاتھ جب بھی اقتدار لگا ہے انہوں نے کسان کا بدترین معاشی استحصال کیا ہے، ترجمان تحریک انصاف
ایک نکمّی، نااہل اور مجرم حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں کا سارا بوجھ کسان پر لادنے کی روش نہایت قابلِ مذمت ہے، ترجمان تحریک انصاف
کسان کو امدادی قیمت سے بیس پچیس فیصد کم نرخوں پر گندم کی فروخت کے امکانات سے دیہی معیشت خصوصاً کسان کو اربوں روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، ترجمان تحریک انصاف
اکتوبر میں حکومت کی جانب سے ضرورت سے زائد 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا خمیازہ آج کسانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے، ترجمان تحریک انصاف
حکومت وضاحت پیش کرے کہ بلاضرورت انتہائی مہنگے داموں درآمد کی گئی گندم کے پیچھے کیا حکمت عملی کارفرما تھی اور اس کے کیا مثبت اثرات سامنے آئے، ترجمان تحریک انصاف
امدادی قیمت سے نہایت کم نرخوں پر گندم کی فروخت اور حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری میں تاخیر جیسی بدانتظامیوں کا براہِ راست اثر مہنگے آٹے کی صورت عوام پر مرتب ہو گا، ترجمان تحریک انصاف
عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت کو اپنے پیر پر کھڑا کرنے کیلئے کسان کی معیشت سنوارنے اور اسے اس کی محنت کا بہتر صلہ دینے کی قابلِ تحسین پالیسی اپنائی، ترجمان تحریک انصاف
تحریک انصاف کی حکومت کے دوران ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسان کو معقول، بروقت ادائیگیاں کروائی گئیں اور کسان کی خوشحالی کیلئے مجموعی طور پر 11 سو ارب روپے دیہی معیشت میں شامل ہوئے، ترجمان تحریک انصاف
آج بھی خیبر پختونخوا حکومت نے عمران خان کی کسان دوست پالیسی کے تحت کسانوں کے استحصال کو روکنے کیلئے 3900 کے نرخ پر گندم کی خریداری کا لائحہ عمل مرتب کیا ہے، ترجمان تحریک انصاف
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار میں بٹھائے جانے والے اب کسان کی جیب، اس کے بچوں کے مستقبل اور پاکستان کی ذراعت پر کھلا ڈاکہ ڈالنے کی راہ پر گامزن ہیں، ترجمان تحریک انصاف
فاشسٹ پنجاب حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے کسانوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال شرمناک ہے جو ملک میں ایک نئے عدم استحکام کی راہ ہموار کرے گا، ترجمان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف اپنے کسان کیساتھ کھڑی ہے اور مینڈیٹ چوروں کو کسی صورت کسان کی زندگی اورملکی معیشت تباہ کرنےکی اجازت نہیں دےگی، ترجمان تحریک انصاف
پنجاب حکومت کسان کا معاشی قتلِ عام ترک کر کے کسانوں کے مطالبات تسلیم کرے اور کسان کو فوراً اس کا جائز حق فراہم کیا جائے، ترجمان تحریک انصاف
نگران دورِ حکومت میں مقامی گندم کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود اربوں روپوں کی گندم درآمد کرنے والے ذمہ داران کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ان سے جواب طلب کیا جائے، ترجمان تحریک انصاف