پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کی تعداد آئین کے مطابق نہ دینے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب نور اورکزئی نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو مخصوص نشستوں کی تعداد آئین کے مطابق نہ دینے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا :
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہر سیاسی جماعت کو مخصوص نشستیں دینے کا مختلف فارمولا ہے، ملک حبیب نور اورکزئی
آئین میں مخصوص نشستیں دینے کا طریقہ واضح ہے، ملک حبیب نور اورکزئی
الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی من مانی کر رہا ہے اور آئین شکنی کا مرتکب ہو رہا ہے، ملک حبیب نور اورکزئی
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کسی صورت الیکشن کمیشن کی یہ زیادتی برداشت نہیں کرے گی، ملک حبیب نور اورکزئی
ہم نے الیکشن کمیشن کا یہ رویہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ، ملک حبیب نور اورکزئی
آئین کے مطابق جو مخصوص نشستوں کی تعداد ہمارا حق ہے ہم اُس کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ملک حبیب نور اورکزئی
آئین کے مطابق ہمیں تین مخصوص نشستیں اور ایک اقلیتی نشست ملنی چاہیے جو الیکشن کمیشن نہیں دے رہا، ملک حبیب نور اورکزئی
الیکشن کمیشن نے ہمیں ایک مخصوص نشست دی ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کر کے ہمیں ہمارا آئینی حق دیا جائے، ملک حبیب نور اورکزئی
ہمیں یقین ہے کہ انصاف دینے والا ادارہ ہمیں ہمارا آئینی حق ضرور واپس دے گا، ملک حبیب نور اورکزئی