پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف
ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ اصلاحات کے باعث پاکستانی معیشت بہتر ہوگئی۔ اب درست سمت میں گامزن ہے۔
واشنگٹن میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں کی مدد کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اصلاحات کی ہیں جس سے معیشت بہتر ہورہی ہے، اور مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قرض پروگرام کو آخری بنانے کے لیے محنت کرنا ہوگی۔