پنجاب بھر میں طوفان و بادباراں سے 07 زخمی، ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد

پنجاب بھر میں طوفان و بادباراں سے 07 زخمی، ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد
راوالپنڈی میں 2 بچے چھت سے گرنے والی چیز سے اور ایک فرد سیڑھی سے گرنے سے زخمی
اٹک میں کچا مکان گرنے سے ایک 22 سالہ عورت زخمی
میانوالی میں تھانہ مکڑوال کی دیوارتیز ہوا کی وجہ سے گر گئی،ایک شخص معمولی زخمی ہوا
میا نوالی میں تیز آندھی کی وجہ سے چھت سے سولر پلیٹ گر گئی، سولر پلیٹ سر میں لگنے سے ایک شخص زخمی
تونسہ شریف میں دیوار گرنے سے ایک خاتون زخمی، مری میں درخت گرگیا
تمام زخمی افراد کو ریسکیو ٹیموں نے ہاسپٹل منتقل کردیا
ایمرجنسی کیصورت میں فوری ریسکیو 1122 ڈائل کریں