پنجاب حکومت کا کچہ ماچھکہ میں پولیس پر ڈاکوؤں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا کچہ ماچھکہ میں پولیس پر ڈاکوؤں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دینے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہوم سیکرٹری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران ڈاکوؤں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دینے اور ان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا جبکہ انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پنجاب ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کو لیڈ کرے گا ۔

مریم نواز نے ہوم سیکرٹری کو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی ہدایت کی جبکہ آپریشن کیلئے سندھ حکومت سے رابطے کی ذمہ داری سیکرٹری داخلہ پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، حکمت عملی ترتیب دے کر کچے کے ڈاکوؤں کو منطقی انجام تک پہنچائیں، ریاست کی رٹ ہر صورت بحال کی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے چند روز قبل کچہ آپریشن کیلئے اسپیشل ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا تھا جو سرویلنس کیساتھ ساتھ ہتھیار لے جانے اور حملے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

کچے کا علاقہ رحیم یارخان اور راجن پور میں پنجاب اور سندھ کا سرحدی علاقہ ہے اور یہ دریائے سندھ کی دونوں جانب گھنے جنگل سے گھرا ہوا ہے جبکہ ہزاروں ایکٹر پر محیط اس غیرآباد علاقے میں ریت اور پتھریلے ٹیلے ہیں ۔

دریائی علاقہ ہونے کے سبب روڈ نیٹ ورک بھی نہیں ہے۔

Read more

سی ٹی او راولپنڈی  کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک سٹاف دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،سی ٹی او بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں ۔ سی ٹی او بینش

By Tamsila Akhtar
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر باوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں 0:00

By Tamsila Akhtar

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین کے بھی دستخط قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت

By Tamsila Akhtar
مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی 0:00

By Tamsila Akhtar