پنجاب حکومت نے 28 افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے، نوٹیفکیشن جاری
پنجاب حکومت نے 28 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری کر دیا گیاہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد مرتضیٰ ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر آفس ، طیب خان ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر آفس ، زاہد پرویز ایڈشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ، کیپٹن رسمیع اللہ ایڈشنل سیکرٹری ویلفئیر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ، ثقلین سلیم ڈپٹی سیکرٹری سٹاف ٹو چیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیاہے ۔
ثقلین سلیم سے ڈپٹی سیکرٹری سروس میٹرز کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا،تقرری کے منتظر امتیاز محسن ڈپٹی سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی عثمان طاہرایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر ، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ زاہدہ اظہر ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی ، سجاد احمد ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ ، وحید اصغرایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، ایڈیشنل کمشنر ریونیو گوجرانوالہ احمد طارق سیکرٹری ریونیو بورڈ آف ریونیو پنجاب ، آفتاب احمد ایڈیشنل کمشنر ریونیو گوجرانوالہ ، ڈائریکٹر ریونیو اوورسیز کمیشن منور حسین ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن بہاولپور اور عدنان رشید کو ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ۔