پنجاب کی نومنتخب حکومت نے آئین کے آرٹیکل 125 کے تحت سپیکر پنجاب اسمبلی سے ایک ماہ کا بجٹ منظور کرنے کی تجویز پیش کردی
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صوبہ پنجاب کو ایک ماہ کے بجٹ کی فراہمی کےلئے آئین کے آرٹیکل 125 کی تحریک ضابطے کے مطابق قرار دے دی
پنجاب کی نومنتخب حکومت نے آئین کے آرٹیکل 125 کے تحت سپیکر پنجاب اسمبلی سے ایک ماہ کا بجٹ منظور کرنے کی تجویز پیش کی تھی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن مریم اورنگزیب نے آئین کے آرٹیکل 125 کے تحت تحریک ایوان میں پیش کی تھی
جب کابینہ اور حکومت تشکیل نہ پائی ہو تو آئین کے تحت اسمبلی متعلقہ مدت کے لئے بجٹ منظور کرتی ہے، مریم اورنگزیب
کابینہ اور حکومت کی تشکیل مکمل ہونے تک امور حکومت چلانے کے لئے بجٹ دیا جائے، مریم اورنگزیب کی تحریک
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی اجازت سے مریم اورنگزیب نے ایوان میں بجٹ منظوری کی تحریک پیش کی
صوبے میں تنخواہوں کی ادائیگی، تعلیم، صحت دوائی کی فراہمی، عدالتوں اور امن و امان سمیت دیگر ضروری اخراجات کے لئے یہ اقدام ضروری ہے، مریم اورنگزیب کا ایوان میں اظہار خیال
وقت کی قلت اور کابینہ و حکومت کی عدم تشکیل کی وجہ سے بجٹ تجاویز نہیں بن سکتیں، مریم اورنگزیب کی تحریک
ایک ماہ کا بجٹ منظور نہ ہوا تو صوبے میں مالی شٹ ڈاؤن ہو جائے گا، مریم اورنگزیب کی تحریک
عوامی خدمات کی فراہمی، سرکاری اداروں اور نظام کو چلانے کے لئے ایک ماہ کا بجٹ منظور کیا جائے، مریم اورنگزیب کی تحریک