پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ترقیاتی منصوبوں کی صوبائی حکومتوں میں منتقلی کے لئے احسن اقبال کا خصوصی اجلاس۔
پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ترقیاتی منصوبوں کی صوبائی حکومتوں میں منتقلی کے لئے احسن اقبال کا خصوصی اجلاس۔
سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر حکام کی اجلاس میں شرکت۔
پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام 162 منصوبوں میں سے 138 منصوبے صوبوں اور 24 منصوبے وفاقی اداروں سے منسوب ہیں۔
پی ایس ڈی پی کے تمام منصوبوں کو منتقلی کے فیصلے سے پہلے سینٹرل ورکنگ ڈیولپمنٹ پارٹی کے سامنے پیش کیا جائے، احسن اقبال
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی متعلقہ محکموں کو جامع پوزیشن پیپرز مرتب کرنے کی ہدایت
ہر صوبے کی جانب سے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کا مکمل پلان سی ڈی ڈبلیو پی کے آئندہ اجلاسوں میں زیر غور لایا جائے، احسن اقبال
وزارت منصوبہ بندی کی صوبوں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی موثر منتقلی پر بلا تاخیر مکمل کرنے کی ہدایت
منتقلی کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے معیاری آپریٹنگ پروسیجرز اور پروٹوکول کے قیام کی تاکید ۔
وزارت منصوبہ بندی، صوبائی اور وفاقی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر شفاف اور موثر اقدامات لے کر اس عمل کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے، احسن اقبال