پارٹی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں اس وقت تک شرکت نہیں کرے گی جب تک عمران خان سےملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی،شیخ وقاص اکرم
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ
18 مارچ 2025 کو پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی میں شرکت کے بارے میں گفتگو کی گئی
تمام ممبران نے فیصلہ کیا کہ پارٹی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں اس وقت تک شرکت نہیں کرے گی جب تک ہمارے لیڈران کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی،شیخ وقاص اکرم
وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہونگے