پشاور سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی حج پروازمیں فنی خرابی کا معاملہ

پشاور سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی حج پروازمیں فنی خرابی کا معاملہ
20گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود انجینئرز بوئنگ777 طیارے کی فنی خرابی دور نہ کرسکے
کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کے300کو اسلام آباد کے بجائے پشاور اتارا گیا
پرواز کے ذریعے انجینئرز اور پرزہ جات پشاور پہنچائے گئے تھے
بوئنگ777طیارے کے سروس پیک میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی
پرواز نے پیر کی شام 5بجے 444سے زائد عازمین حج کو لیکر جدہ روانہ ہونا تھا
طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کیلئے مزید انجینئرز کی ٹیم اور پرزہ جات پرواز پی کے308کے ذریعے پشاور روانہ کیا جائے گا،ترجمان پی آئی اے
عازمین حج کو آج رات 12بجے حجاز مقدس روانہ کیا جائے گا،ترجمان پی آئی اے
تمام مسافروں کو رات ہی ہوٹل منتقل کردیا گیا تھا،ترجمان پی آئی اے