پاور سیکٹر کا گردشی قرض کم ہونے کی بجائے بڑھنے لگے، پاور ڈویژن کا اعتراف
پاور سیکٹر کا گردشی قرض کم ہونے کی بجائے بڑھنے لگے
ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑی وجہ قرارپایا ہے،
پاور سیکٹر کا گردشی قرض 3 ہزار ارب سے تجاوز کرنے کا انکشاف ہوا ہے
وزیر توانائی اویس لغاری کی صدارت میں پاور سیکٹر کے چیلنجز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں پاور سیکٹر کو درپیش چینلجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
وزیر توانائی کی پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کی
وزیر توانائی کےمطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرض سالانہ بنیادوں پر 7 سے 8 سو ارب بڑھ رہا ہے،
وزیر توانائی اویس لغاری نےکہا ہے کہ اس وقت پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے زائد ہے، گردشی قرض کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے،
گردشی قرض بڑھنے کے اسباب اور نا اہلی کا سدباب کیا جائے گا،