پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران دو فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران دو فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
شہید ہونے والے کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی قربانی کی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی: بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کیپٹن حسین جہانگیر شہید اور حوالدار شفیق اللہ شہید کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شاباش
دہشتگردوں سے اپنے شہدا کے خون کے ہر قطرے کا حساب لینے تک سُکھ کا سانس نہیں لیں گے: بلاول بھٹو زرداری کا عزم