پی ٹی آئی جلسہ؛ ڈی سی لاہور کو 30 ستمبر تک درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کوتیس ستمبر تک درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی
پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسےکے لیےدائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی
وکیل درخواستگزار نےکہا مینار پاکستان پرجلسہ کرنےکی ہماری درخواست ڈی سی لاہور کے پاس زیر التوا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ پانچ اکتوبر کو ہے،اس دن پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں،
عدالت نےسرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ 30 ستمبر تک ڈی سی لاہوراس درخواست پر فیصلہ کریں،ڈی سی لاہور، لاہور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو اس حوالے سے رپورٹ جمع کروائیں،