پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں دہشتگرد گروہ ہے جسے ختم ہونا چاہیے: مریم نواز

پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں دہشتگرد گروہ ہے جسے ختم ہونا چاہیے: مریم نواز

۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ میں پاکستانی ہوں ملک میں آگ نہیں لگا سکتی جب تک آپ جلسے جلوس کرتے رہے کسی نے نہیں روکا، 9مئی کو جب آپ نے ملک پر حملہ کیا پھر کسی نے اعتبار نہیں کیا، یہ احتجاج نہیں بلوے تھے، وفاق اور پنجاب پر حملے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب سی ایم ایچ گئی تو ایک ہی لائن میں رینجرز اور پنجاب پولیس کے جوان پڑے تھے، وارڈ میں داخل ہوئی تو سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ روؤں یا کس دیوار پر اپنا سر ماروں؟ رینجرز اورپولیس اہلکاروں نے بتایا کہ گھیر کر کیلوں والے ڈنڈے سے تشدد کیا گیا، پولیس اہلکار کی کھوپڑی فریکچر ہوئی اور ان کی سرجری ہوئی تھی۔

ان کا کہناتھاکہ کوئی ایسا نہیں تھا جس کی ٹانگوں، بازوں کی ہڈیاں، سر نہ ٹوٹا ہو، ہمارا پولیس کا جوان اور چار رینجرز شہید ہوئے، 170سے زائد پولیس اہلکار آج زخمی ہوکر بستروں پر ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ اڈیالہ میں بیٹھے ماسٹر مائنڈ سے جیل نہیں کاٹی جا رہی، جیل برداشت کرو، کس نے کہا تھا یہ غلط کام کرنے کو؟ سوال ہے کہ 2014 سے لیکر آج تک ان کا ایک پرامن دھرنا دکھادیں، ان کا وتیرا ہی یہی ہے جس کے لیے یہ باہرسے لوگ لائے ہیں اور اسلحہ دیا ہے، ہم پنجابی، پختون، سندھی اور بلوچی بعد میں ہیں، پاکستانی پہلے ہیں، کہتے ہیں کہ ہمارے ہزار بندے مرگئے، ہزار بندے مرجائیں کسی کو پتا نہ چلے کیا ایسا ہوسکتا ہے؟ 

انہوں نے مزید کہا کہ 2019 کی تصاویر اور ویڈیو اٹھاکر جھوٹ کا بازار گرم کیا گیا کہ اتنے لوگ مارے گئے، ہزار سے پھر ڈھائی سو پر آئے اور اب کہتے ہیں 12 بندے مرے ہیں، ایک بندہ مرا ہو یا 12 دونوں طرف کی ہلاکتوں کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہیں، تیس ہزار پولیس والے وہاں تعینات تھے فضول دھرنے کو روکنے کے لیے، میں نے سختی سے منع کیا تھا کہ کوئی گولی نہیں چلائے گا، اگر وہ گولی چلاتے تو پانچ منٹ کا کام تھا سب ختم ہو جاتا، یہ پیار محبت والے سلوک کے مستحق نہیں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تجاکہ  پچیس تیس روپے والی روٹی آج 12 روپے میں مل رہی ہے، ملک جمود سے نکل آیا ہے، تاریکی سے نکل آیا ہے، سارے انڈیکیٹرزبہتر ہو رہےہیں اس لیے ان کو تکلیف ہے، مجھے خوشی ہے کہ یہ پہچانے گئے ہیں، حکومت کو کوئی شوق نہیں ہے سڑکیں بند کرنے یا کنٹینرز لگانے گا، ابھی ان کو کھل کر کھیلنے کی اجازت نہیں ہے، یہ خطرناک لوگ ہیں، یہ دہشت گردوں کا ایک گروہ ہے جس کو پاکستان سے ختم ہوجانا چاہیے، آپ گولی ماریں قتل کریں اور ریاست حرکت میں نہ آئے تو یہ نہیں ہوسکتا،  کرمنل مائنڈ سیٹ ختم کرنامیرا، آپ کا اور ہر پاکستانی کافرض ہے، ورنہ ایسی آگ لگےگی کہ کوئی نہیں بچےگا۔

Read more

دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست سے عندیہ ملتا ہے کہ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت

By Tamsila Akhtar
سب سے آگےکون؟ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری

سب سے آگےکون؟ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ تھری پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔ فوربز کی تازہ ترین رپورٹ میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے جن کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے

By Tamsila Akhtar
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل میں نے پہلے بھی ملٹری کورٹس سے سزاوں کی مذمت کی آج بھی کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں سے سزاوں کی مذمت کی ہے ملٹری کورٹس سے سولین

By Tamsila Akhtar
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ میں نے 22 دسمبر کو بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو کال دے دی تھی کہ وہ ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجیں، علیمہ خان جو بیرون ملک

By Tamsila Akhtar