قومی مسائل کےحل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا، احسن اقبال

قومی مسائل کےحل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا، احسن اقبال

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں صحت مند، ہنر مند، تعلیم یافتہ قوم پیدا کرنا ہے ،قومی مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کو یہاں پارلیمانی فورم برائے آبادی کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بٹھایا گیا ہے ۔قومی مسائل حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔ہمیں قومی ایجنڈا پر مل کر بات کرنا ہوگی اور حل نکالنا ہوگا ۔

آج کا دور جدت کا دور ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ افرادی قوت کے بجائے کوالٹی کی بات کی جا رہی ہے،صرف آبادی کی نہیں بہتر صلاحیتوں کی بھی ضرورت ہے، پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح کم ہو رہی تھی ، لیکن پھر سے اضافہ دیکھنے کو ملا ۔2017 سے یہ شرح 2.4 فیصد تھی اور اب 2.5 فیصد سے زیادہ ہے۔یہ قومی ترقی اور قومی مفاد کیلئے ایک چیلنج ہے ۔ہمیں پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں صحت مند، ہنر مند، تعلیم یافتہ قوم پیدا کرنا ہے ۔

- Advertisement -

آبادی کی وسائل سے مطابقت بہت ضروری ہے۔ قومی صحت ایمرجنسی کی ضرورت ہے ۔وفاق اور صوبوں کو مل کر کام ہوگا ۔ ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔خواندگی کی شرح 60 فیصد ہے جبکہ قومی ترقی کیلئے یہ شرح 90 فیصد چاہیئے ۔تعلیم کے شعبے میں بڑے کام کی ضرورت ہے ۔تعلیم میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ دنیا میں ماں کی تعلیم اور بچوں کی پیدائش میں تناسب ہوتا ہے۔ تکنیکی شعبوں کو بہتر بنانا ہوگا۔

Read more

سی ٹی او راولپنڈی  کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک سٹاف دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،سی ٹی او بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں ۔ سی ٹی او بینش

By Tamsila Akhtar
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر باوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں 0:00

By Tamsila Akhtar

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین کے بھی دستخط قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت

By Tamsila Akhtar
مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی 0:00

By Tamsila Akhtar