قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس 29 فروری کی صبح ہوگا
قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس 29 فروری کی صبح منعقد ہوگا، شیڈول تیارہوگیا
افتتاحی اجلاس میں اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے،
حلف کے بعد اراکین حاضری رجسٹر پر دستخط کرکے حاضری لگائیں گے اجلاس کی صدارت راجہ پرویز اشرف کریں گے،
جمعرات کی ہی شام 5 بجے تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکیں گے
جمعہ کی سپہر اسپیکر کا خفیہ رائے شماری کے ذریعہ انتخاب ہوگا،
نومنتخب اسپیکر حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کروائیں گے،
وزیراعظم کے لئے کاغذات نامزدگی 2 مارچ شام 5 بجے تک جمع کروائے جاسکیں گے