رہنما ایم کیو ایم پاکستان و رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال کا وزیر اعلی پنجاب کے مشورہ پر ردعمل
پیاری مریم بی بی، آپ کے قیمتی مشورے کا شکریہ! لیکن اگر ہماری سندھ حکومت کا حسن اخلاق اور برتاؤ پچھلے 15 سالوں سے اتنا ہی اچھا ہوتا تو ہمیں کیا ضرورت تھی کہ 2024 کے الیکشن سے 4 ماہ قبل ہم لاہور آ کر آپ کی پارٹی کے ساتھ غیر مشروط حمایت کا اعلان کر ڈالتے جس پر آج تک ہم قائم ہیں۔
میں نے آج اپنی پریس کانفرنس میں پنجاب حکومت سے درخواست نہیں کی بلکہ ریاست پاکستان کے سربراہ جو کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ہیں ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ خدارا سندھ بالخصوص کراچی پر رحم کریں
ہمیں بھی پاکستان میں برابر کا شہری سمجھ کر جینے کا حق دیں کیونکہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے۔
پچھلے کئی ماہ سے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقاتوں میں بارہا اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے اور انہوں نے سندھ بالخصوص کراچی، حیدراباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے رہنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
ہم صرف انہی وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں