رمضان المبارک 2024 کے ایس او پیز جاری
ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر واسا لاہور نے رمضان المبارک کے لیے ایس او پیز جاری
تمام ٹاؤنز کے ڈائریکٹرز آپریشن اور ڈائریکٹر مینٹیننس کورمضان المبارک کے دوران پانی کی فراہمی، سیوریج اور نکاسی آب کے سسٹم میں موثر انداز میں چلانے کی ہدایات
پانی کی قلت والے علاقوں میں سحری اور افطاری کے وقت پانی کے ٹینکر تعینات کیے جائیں۔ایم ڈی واسا
تمام ڈائریکٹرز واسا کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام رمضان بازار ، مساجد کے ملحقہ علاقوں کا مکمل سروے کریں کھلا یا ٹوٹا ہوا مین ہول، پانی کے اوور فلو جیسی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ایم ڈی واسا
تمام مساجد کے ملحقہ علاقوں جہاں سیوریج اوور فلو کا خدشہ ہو کو فوری ڈیسلٹ کروائیں۔ایم ڈی واسا
اس کے علاوہ تمام ڈرینز کی شیڈول کے مطابق ڈیسلٹنگ کی جائے۔ ایم ڈی واسا
تمام فیلڈ دفاتر فعال اور عملہ مکمل متحرک رہے گا
ڈائریکٹر مینٹی نینس ڈسپوزل و ٹیوب ویلز مشینری کی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کروائیں۔ایم ڈی واسا
رمضان المبارک ایس و پیز کے عمل درآمد میں کوئی غفلت ،کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ایم ڈی واسا