رانا ثناء اللہ وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور مقرر

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور رانا ثنااللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہو گا۔
صدر مملکت نے رانا ثناء اللہ خان کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 93 (ایک) کے تحت دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اتحادی حکومت میں رانا ثنااللہ وزیر داخلہ کے منصب پر فائز تھے۔
8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں رانا ثنااللہ کو فیصل آباد میں ان کے آبائی حلقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
رانا ثنااللہ کی تعیناتی سے قبل وزیرا عظم شہباز شریف نے ماہر قانون عرفان قادر ایڈووکیٹ کو اپنا قانونی مشیر تعینات کر دیا تھا۔
یاد رہے رانا ثناء اللہ کو عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 100 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نتیجہ ہماری توقعات کے مطابق نہیں آیا، میں ہارگیا ہوں اور نتیجے کوتسلیم کرتا ہوں، اپنے حلقے کے نتائج سے مطمئن ہوں