راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی ، اغواء برائے تاوان کے ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی ، اغواء برائے تاوان کے ملزمان گرفتار
پولیس مقابلے میں تینوں خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ، مغوی بازیاب
ملزمان اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھے
ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر رکھا تھا۔
ایس ایچ او ویسڑیج زاہد ظہور، ایس ایچ او آرے بازار محمد طارق ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب
ملزمان نے تاوان وصول کرکے مغوی کو چھوڑا ہی تھا کہ ڈھوک سیداں کے قریب پولیس نےگھیر لیا
فرار ہوتے ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی
فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے
دیگر 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
گرفتار ملزمان کی شناخت سعید ،شہزاد اور سرفراز کے ناموں سے ہوئی
ملزمان سے 1 کروڑ روپے سے زائد تاوان کی رقم اور گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ۔زرائع
ملزمان سرکاری ادارے سے ڈسمس شدہ ہیں، مزید تحقیقات جاری ۔۔ زرائع
فرار ہونے والے ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری