رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان
رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی
4 سے 7 جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی
کمزور مغربی ہواؤں کی لہر منگل شام یا رات کو ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
مغربی لہر تین دنوں تک برقرار رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 4 سے 6 جون کے دوران آندھی جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
4 سے 8 جون کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
5 سے 7 جون کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جھکڑ چلنے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
سندھ میں سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں 6 سے 7 جون کے دوران جھکڑ چلنے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات