رواں مالی کے پہلے پانچ ماہ صنعتی ترقی میں 0.80 کمی،

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کر دیے جسکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں صنعتی ترقی میں 0.80 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اکتوبر 2023 کے مقابلے میں نومبر 2023 میں صنعتی پیداوار میں 3.63 فیصد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال نومبر کے مقابلے رواں سال نومبر صنعتی ترقی میں 1.59 فیصد کا اضافہ ہوا۔
پانچ ماہ میں گارمنٹس کی پیداوار میں 20 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 6.49 فیصد کا اضافہ ہوا۔ فرٹیلائزرز کی پیداوار میں 11.24 فیصد کا اضافہ ہوا۔

آٹو موبیل کی پیداوار میں 52 فیصد سے زیادہ کی کمی آئی۔ کاٹن یارن کی پیداوار میں 21 فیصد سے زیادہ کی کمی آئی۔ کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں 12.76 فیصد کی کمی ہوئی۔
فارما سیوٹیکل کی پیداوار میں 34.43 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار میں 12.69 فیصد کی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق، صنعتی ترقی میں کمی کی بنیادی وجہ آٹو موبیل کی پیداوار میں کمی ہے۔ اس کے علاوہ، کاٹن یارن اور کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں بھی کمی آئی ہے۔
تاہم، گارمنٹس، پٹرولیم مصنوعات، فرٹیلائزرز اور فارما سیوٹیکل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔