سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزا کی شرائط آسان کردیں

سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزا کی شرائط آسان کردیں

سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کیلئے وزٹ ویزا کی شرائط میں نرمی کردی ہے

نئی شرائط کے تحت اب پاکستانی سیاح سعودی وزٹ ویزا کے حصول کیلئے 750امریکی ڈالر ماہانہ کریڈٹ یا اس کے مساوی رقم والے بینک اسٹیٹمنٹ جمع کراسکتے ہیں۔

2023میں گزشتہ سال کے مقابلے 43فیصدزائد پاکستانی سیاحوں نے سعودی عرب کا وزٹ کیا

2024میں سعودی عرب کو 27لاکھ پاکستانی سیاحوں کی سعودی عرب آمدمتوقع ہے۔

سیاحوں کی اس بڑھتی ہوئی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں 6تشہیر دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔

تشہیر کے دفاترمیں صارف دوست اور بہترین خدمات پیش کی جاتی ہیں

ان دفاتر میں ویزا درخواست کی رہنمائی، بائیومیٹرک اندارج، اسٹیٹس ٹریکنگ اور پاسپورٹ کی ڈیلوری شامل ہیں۔

طویل انتظا رسے بچنے کیلئے مسافر اپنے دورے سے پہلے تشہیر کی ویب سائٹ پراپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ٹرانزیٹ ویزابھی متعارف کرایا ہے

یہ ویزا سعودی ایئر لائن اور فلائی ناس کے ذریعے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے دستیاب ہے۔

اس ویزا کے ذریعے سیاح 96گھنٹے تک سعودی عرب کا دورہ کرسکیں گے۔

آن ارائیول ویزا ان مسافروں کیلئے دستیاب ہے جن کے پاس برطانیہ، امریکہ اور شینگن ویزا ہو۔

سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستانی مسافروں کیلئے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا بھی متعارف کرایاہے۔

اس ویزا کے تحت مسافر ایک سال کی مدّت میں سعودی عرب کے متعدد دوروں کے دوران ملک کے مختلف شہروں کی ثقافت اور قدرتی عجائبات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ایک سال کے ملٹی پل ویز اکے حامل پاکستانی مسافر عمرہ بھی کرسکتے ہیں

اقدام مقدس مقامات کے روحانی سفر اورباہمی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کرتاہے۔

ویزا کو آسان بنانے کے اقدام سے پاکستانی شہریوں کو نہ صرف اپنے دوست احباب اور اہلِ خانہ سے ملنے اور عمرہ ادا کرنے کی ترغیب ملے گی

بلکہ انہیں ریاض کے متحرک شہر کے منظر، جدّہ کے ثقافتی ورثے، بحیرہ احمر کے پوشیدہ خزانوں سے لے کر العلاکے قدیم عجائبات جیسے مقامات تک سعودی عرب کی سیر کرنے کی بھی ترغیب ملے گی۔
سعودی عرب سیاحوں کیلئے سارا سال کی بہترین منزل ہے جہاں سیاح گرمیوں میں ٹھنڈے اور سردیوں میں متحرک موسم سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

Read more

سی ٹی او راولپنڈی  کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک سٹاف دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،سی ٹی او بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں ۔ سی ٹی او بینش

By Tamsila Akhtar
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر باوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں 0:00

By Tamsila Akhtar

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین کے بھی دستخط قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت

By Tamsila Akhtar
مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی 0:00

By Tamsila Akhtar