سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی انٹراکورٹ اپیل خارج

سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی انٹراکورٹ اپیل خارج
افتخار محمد چودھری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر انٹراکورٹ اپیل بھی خارج
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا
شیخ احسن الدین ایڈوکیٹ نے افتخار محمد چودھری سے اضافی سیکورٹی واپس لینے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا
دوران سماعت سیکورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ دی کہ سابق چیف جسٹس کو کوئی مخصوص تھریٹ نہیں، فیصلہ
سپریم کورٹ ججز آرڈر 1997 کے تحت ریٹائرڈ جج کی رہائش گاہ پر تاحیات ایک سیکورٹی گارڈ تعینات ہو سکتا ہے، فیصلہ
عدالت کو بتایا گیا کہ افتخار محمد چودھری اب ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں، فیصلہ
اگر سابق چیف جسٹس کو تھریٹ کا خطرہ ہو تو وہ متعلقہ حکام کو درخواست دے سکتے ہیں، فیصلہ
اپیل کنندگان نے سابق چیف جسٹس کو اضافی سیکورٹی دینے کی درخواست کیوں دی؟ وہ حق دعوی پر مطمئن نا کر سکے، فیصلہ
ایسے شخص کے لیے کیسے اضافی سیکورٹی مانگ سکتے ہیں جب وہ خوف اتھارٹی کو کوئی درخواست نا دے، فیصلہ
افتخار محمد چودھری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ریاض حنیف راہی کی انٹراکورٹ اپیل بھی خارج
افتخار محمد چودھری نے کسی عدالتی آرڈر کی حکم عدولی نہیں کی کہ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، فیصلہ