سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے دائر درخواست پر سماعت
اسلام آباد ہائی کورٹ: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے دائر درخواست پر سماعت
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی
درخواست گزار حباء فواد کی کی جانب سے وکیل قیصر امام عدالت کے روبرو پیش
سرکار کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ اور اسٹیٹ کونسل زوہیب حسن گوندل عدالت پیس
ایف آئی اے اور پولیس کی رپورٹس آگئی ہیں، قیصر امام
ایف آئی اے کے پاس لاہور اور اسلام آباد میں دو انکوائریاں ہیں، وکیل درخواست گزار
فواد چوہدری کے خلاف پنجاب پولیس کے پاس 29 مقدمات درج ہیں، رپورٹ
فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد پولیس کے پاس بھی 3 مقدمات درج ہیں، رپورٹ
فواد چوہدری کے خلاف خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر کوئی مقدمہ نہیں، رپورٹ
ریکارڈ آگیا، ان مقدمات میں ریلیف کے لیے آپ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرسکتے ہیں
عدالت نے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی پر حباء فواد کی درخواست نمٹا دی