صدر آصف علی زرداری سے چینی وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات، پاک چین سٹریٹجک تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق، صدر مملکت نے چینی وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی شرکت

صدر آصف علی زرداری سے چینی وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات، پاک چین سٹریٹجک تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق، صدر مملکت نے چینی وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی شرکت

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے ملاقات کی ہے۔منگل کو یہاں ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں معیشت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط سمیت اہم شعبوں میں دو طرفہ سٹریٹجک تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں ممالک پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کریں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاک-چین تعلقات کو وسعت دینے کی مزید گنجائش موجود ہے۔

صدر مملکت نے تجارتی اور عوامی روابط مضبوط بنانے کیلئے ہمہ موسمی سڑکوں کے ذریعے روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ کی مدد سے چین کی اقتصادی ترقی سے بھرپور استفادہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ صدر مملکت نے انہیں بتایا کہ وہ رواں سال نومبر میں چین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، وہ پرانے دوستوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے بات چیت کے منتظر ہیں۔

صدر مملکت نے ملاقات کے دوران اپنے سابقہ دور حکومت میں چین کے کئے جانے والے گزشتہ دوروں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کو باہمی اہمیت کے اہم مسائل پر چین کی ہمیشہ غیر متزلزل حمایت حاصل رہی ہے۔ انہوں نے دہشت گردانہ حملے میں دو چینی شہریوں کی ہلاکت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دلخراش واقعہ پوری قوم کیلئے تکلیف کا باعث بنا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین دوستی کے دشمن چینی شہریوں کو نشانہ بنا کر دوطرفہ تعلقات خراب کرنے اور سی پیک منصوبوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar