صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ کو سپریم کورٹ سے انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ کی زیر سربراہی تین رکنی بنچ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔
پرویز الہیٰ پانچ حلقوں سے انتخابات لڑ رہے تھے تاہم الیکشن ٹربیونل نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قانون میں یہ کہیں نہیں لکھا ہے کہ پانچ انتخابی حلقوں کے لیے پانچ الگ الگ اکاؤنٹس کھولے جائیں۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ جائیدادیں پوچھنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ معلوم ہو امیدوار کے جیتنے سے قبل کتنے اثاثے تھے اور بعد میں کتنے ہوئے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ تو خوش قسمت ہیں کہ اچانک آپ کی اضافی جائیداد نکل آئی ہے، آپ یہ اضافی جائیداد کسی فلاحی ادارے کو دے دیں۔
فیصل صدیقی نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں حکومت کو اس جائیداد پر اعتراض ہے تو خود رکھ لے