صدر، وزیراعظم نے کے پی میں آٹھ خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
اسلام آباد (پ ر) صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں آٹھ خوارج کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر اور وزیراعظم نے الگ الگ بیانات میں ضلع جنوبی وزیرستان اور ضلع لکی مروت میں کامیاب آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔
صدر زرداری نے کہا کہ پوری قوم بہادر سیکیورٹی فورسز کے پیچھے کھڑی ہے۔
انہوں نے ملک میں دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے زور دے کر کہا کہ ہمارے پیارے ملک کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز ہمیشہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔
انہوں نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔