اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
اسلام آباد (پ ر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہو گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈار دوسری عرب اسلامک سمٹ میں پاکستانی وفد کا بھی حصہ ہوں گے جس کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
توقع ہے کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطین میں جاری اسرائیلی کارروائیوں پر غور کیا جائے گا۔ کانفرنس میں علاقائی پیش رفت سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کو اکٹھا کیا گیا ہے