اسلام آباد،بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب

اسلام آباد،بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب
وزیراعظم محمد شہبازشریف کاتقریب سے خطاب
معاشی ترقی واستحکام کے نتیجے میں خوشخبری سنانے کا موقع آیاہے،وزیراعظم شہبازشریف
معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھارہے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف
آگے بڑھتے ہوئے ماضی پرنظرڈالنابھی اہم ہے،وزیراعظم شہبازشریف
ہم نے پرخطرراستے پر چیلنجز کا محنت سے مقابلہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف
کمزورمعیشت اور دیوالیہ ہونے کاخطرہ منڈلارہاتھاجس کاہم نے مقابلہ کیا،وزیراعظم
منشور میں کیے گئےوعدے کو پورا کرنے کاوقت آگیا ہے،محمد شہباز شریف
پاکستان کو ڈیفالٹ تک پہنچانے والے خوشی کے شادیانے بجارہے تھے ،وزیراعظم شہبازشریف
انتشاری ٹولے کاپختہ یقین تھاکہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا،وزیراعظم شہبازشریف
اس ٹولے نے ملکی مفاد ات کونقصان پہنچانے کیلئے تمام حدیں پار کیں،وزیراعظم شہبازشریف
معیشت کے استحکام کیلئے کاوشوں کی راہ میں ان عناصر نے بھاری رکاوٹیں کھڑی کیں،وزیراعظم
ذاتی مفاد اور سیاست کیلئے اس ٹولے نے ریاست کے ساتھ کھلواڑکیا،وزیراعظم
آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹیں ڈالنے کی بھی کوششیں کی گئیں،وزیراعظم
اللہ کے فضل سے محنت رنگ لائی اور ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا،وزیراعظم
الحمداللہ،معیشت میں بنیادی استحکام آچکاہے،وزیراعظم شہبازشریف
اقتصادی استحکام کیلئے آرمی چیف کابھرپورتعاون حاصل رہا،وزیراعظم شہبازشریف
مائیکرواکنامک اشاریئے بہترہوچکے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف
اس حقیقت کا ادراک ہے کہ مہنگی بجلی سے عوام متاثرہوئے،وزیراعظم شہبازشریف
مہنگی بجلی کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بھی متاثرہوئیں،وزیراعظم شہبازشریف
ملک کی خاطر عام آدمی کی قربانیوں کامکمل احساس رکھتے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف
ملک کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے والے مسائل کوحل کرناہے،وزیراعظم شہبازشریف
مسائل کے حل کےلئے سرجری کرنی ہے،وزیراعظم شہبازشریف
مشکل فیصلوں اورسخت محنت سے اپنی منزل حاصل کریں گے،وزیراعظم
اللہ کے فضل وکرم سے مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے،وزیراعظم شہبازشریف
نئی صبح کا سورج طلوع ہواچاہتاہے،وزیراعظم شہبازشریف
ٹیکس محاصل میں 35فیصد اضافے کاہدف ہے ،وزیراعظم شہبازشریف
پائیدار ترقی کیلئے اپنے محاصل میں اضافہ ضروری ہے،وزیراعظم شہبازشریف
زرعی شعبے میں ترقی کی بہت استعدادموجودہے،وزیراعظم شہبازشریف
غیرمتزلزل عزم کے ساتھ ترقی کی منزل حاصل کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف
تما م شعبوں کی ترقی میں مہنگی بجلی ایک رکاوٹ ہے،وزیراعظم شہبازشریف
ترقیاتی عمل آگے بڑھانے کیلئے بجلی قیمتوں میں کمی ناگزیرہے،وزیراعظم شہبازشریف