اسلام آباد مصطفی نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کے جماعتوں کی نشست

اسلام  آباد مصطفی نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کے جماعتوں کی نشست

اسلام آباد مصطفی نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کے جماعتوں کی نشست
مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے افطار ڈنر کے بعد اپوزیشن جماعتوں نےسیاسی امور پر مشاورت کی گئی
محمود خان اچکزئی نے مسائل کا حل آئین پر عمل قرار دیا
پارلیمان کی بالادستی اور آئین پر عمل سے ہی دہشتگردی اور خرابیوں سے نکلا جا سکتا ہے، محمود خان اچکزئی
مولانا فضل الرحمن نے درپیش ملکی مسائل کا حل اتفاق اور آئین کی حکمرانی کو قرار دیا
مولانا فضل الرحمن کی غزہ میں اسرائیلی بربریت کی بھرپور مذمت
اپوزیشن اتحاد میں مختلف جماعتوں کی شمولیت اور اتفاق رائے پر بھی مشاورت ہوئی
کم سے کم ایسا ایجنڈا ہونا چاہیے جس پر تمام اپوزیشن اکٹھی ہو سکیں، اراکین کی رائے

سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں دعوت افطار جس میں سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان ، تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس صاحبزادہ حامد رضا، ساجد ترین ایڈوکیٹ ، سید زین شاہ ، اسد قیصر ، عاطف خان، شہرام ترکئی، عوام پاکستان پارٹی سے ظفر مرزا، عبدالرحیم زیارت وال، ناصر شیرازی اور لطیف کھوسہ شریک ہوئے۔
جماعت اسلامی سے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے بھی بھی شرکت کی۔

افطار میٹنگ میں ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور اپوزیشن کے ممکنہ اتحاد پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ غزہ کے اوپر اسرائیل کی بہیمانہ بمباری کی شدید مذمت کی گئی۔ اور پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ باہمی مسائل کو مذاکرات کے میز پر ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

شرکا کا خیال تھا کہ حکومت امن و امان اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حالات خصوصی طور پر دگر گوں ہیں۔شرکا کا اس بات پر مکمل اتفاق تھا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے اور حالات کا تقاضا ہے کہ مسائل کے دیر پا حل کے لئیے ہمیں دائروں کے سفر کو ختم کرنا ہو گا۔

شرکا نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ عید کے بعد ممکنہ اپوزیشن اتحاد کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Read more

سی ٹی او راولپنڈی  کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک سٹاف دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،سی ٹی او بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں ۔ سی ٹی او بینش

By Tamsila Akhtar
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر باوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں 0:00

By Tamsila Akhtar

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین کے بھی دستخط قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت

By Tamsila Akhtar
مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی 0:00

By Tamsila Akhtar