اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے

خیر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان ،کوہاٹ ، سوات، لوئردیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
اس کےساتھ مظفرآباد شہر ، ضلع کرم ،ملحقہ علاقوں اور میانوالی میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 8 بج کر 24 منٹ پر آیا، شدت 5.3 تھی اورگہرائی 130 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، اب تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے