اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

آپریشن کے دوران کپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
اسپیکر کا کپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کو دہشتگردوں کے خلاف بہاری سے لڑتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے پر خراج عقیدت۔
اسپیکر کا شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار۔
قوم کے جری سپوتوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اسپیکر قومی اسمبلی
ملک دشمن عناصر دہشتگردوں کے ذریعے ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان دشمن کے ناپاک عزائم کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی
پوری قوم اپنے سیکیورٹی فورسز کے جری جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سردار ایاز صادق
دہشتگر انسانیت اور امن کے دشمن ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم اور سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، اسپیکر قومی اسمبلی
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کا بھی پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار۔
ڈپٹی اسپیکر کا کپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کو خراج عقیدت۔
ڈپٹی اسپیکر کا شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔
قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے لیے ملک میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں، سید میر غلام مصطفیٰ شاہ
قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔