سرگودھا میں اقلیّتی آبادی کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کا معاملہ

سرگودھا میں اقلیّتی آبادی کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قانون ہاتھ میں لیکر مسیح برادری کے افراد کے خلاف پرتشدد اقدام نہایت قابلِ مذمت ہے، ترجمان تحریک انصاف
ریاستی مشینری کی جانب سے شہریوں کے خلاف ماورائے آئین و قانون ہتھکنڈوں کے استعمال کی روِش ملک سے قانون کی حکمرانی کا جنازہ نکال رہی ہے، ترجمان تحریک انصاف
پنجاب میں انتخاب ہاری ہوئی ایک چھچھوری خاتون شہریوں کے جان مال کا تحفظ یقینی بنانے کی بجائے اپنے ٹک ٹاک کے شوق پورے کرنے میں لگی ہوئی ہے، ترجمان تحریک انصاف
سستی اور گھٹیا پبلسٹی سٹنٹس کرنے یا صوبے میں پولیس اور مشینری کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرنے کے علاوہ اس مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ کے پاس کرنے کو کوئی دوسرا کام نہیں، ترجمان تحریک انصاف
دستور و قانون ریاست کو بلاتفریق شہریوں کے جان مال کی سلامتی یقینی بنانے کا پابند بناتے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
مینڈیٹ چور سرکار پرامن سیاسی کارلنوں کے پیچھے بھاگنے کی بجائے حقیقی شرپسندوں کا تعاقب کرے اور شہریوں کو ان کی شرانگیزیوں سے محفوظ بنائے، ترجمان تحریک انصاف
اس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، ترجمان تحریک انصاف