سی ڈی اے کی قبرستان میں پلاٹ فروخت پر عدالت نے چیئرمین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی جانب سے شہری کو قبرستان میں پلاٹ فروخت کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران شہری نے بتایا کہ اس نے 2012 میں سی ڈی اے کی جانب سے منعقد کی گئی نیلامی میں ایک پلاٹ خریدا تھا۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ اس پلاٹ کی جگہ قبرستان میں ہے۔
شہری نے سی ڈی اے سے متبادل پلاٹ دینے کی درخواست کی، لیکن اسے 10 سال بعد بھی متبادل پلاٹ نہیں مل سکا۔
عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے انوار الحق، ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے طارق سلام مروت، ڈائریکٹر تابندہ طارق کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے سی ڈی اے افسران کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ شہری کو متبادل پلاٹ فراہم کرنے کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائیں۔