سی سی پی نے پی اینڈ جی کو 'سیف گارڈ' مینوفیکچرنگ اثاثہ جات کے حصول کی منظوری دے دی
سی سی پی نے پی اینڈ جی کو 'سیف گارڈ' مینوفیکچرنگ اثاثہ جات کے حصول کی منظوری دے دی
منظور شدہ ٹرانزیکشن میں نیمر انڈسٹریل کیمیکلز نے پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے کچھ اثاثوں کو ایسیٹ پرچیز ایگریمنٹ(اے پی اے) کے تحت حاصل کر لیا۔
پراکٹر اینڈ گیمبل اپنے برانڈ کے ٹوائلٹ صابن یعنی سیف گارڈ کی تیاری سمیت مختلف گھریلو مصنوعات کی پیداوار اور فروخت کا کام کر تی ہے
نیمر پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جسے 1964 میں قائم کیا گیا تھا
اسے ایروسول، صابن کی مصنوعات، گھریلو اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات کی ٹول مینوفیکچرنگ کا پورٹ فولیو حاصل ہے۔
اے پی اے میں طے شدہ شرائط کے تحت نیمر پی اینڈ جی کے کچھ اثاثوں کو حاصل کرے گا ۔ ان میں اس کی ٹوائلٹ صابن ، 'سیف گارڈ' کی مینو فیکچرنگ اور حب، بلوچستان میں واقع اس کی رئیل اسٹیٹ پراپرٹی بھی ہے۔
سی سی پی کے فیز ١ جائزے میں 'ذاتی نگہداشت ـ ہارڈ صابن' کو متعلقہ مارکیٹ کے طور پر شناخت کیا گیا ہے ۔ جائزے سے ظاہر ہوا کہ مجوزہ ٹرانزیکشن کے نتیجے میں نیمر کو متعلقہ مارکیٹ میں بالا دست پوزیشن حاصل نہ ہو پائے گی۔
سی سی پی اس مرجر کی منظوری دیتے ہوئے نیمر کی جانب سے جدید ترین مینوفیکچرنگ سہولیات ، بین الاقوامی معیارات اور کوالٹی انشورنس کے مطابق بہتر آپریشنز کی توقع کرتا ہے