سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا معطل،

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا معطل،

، بری کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں سزا کی خلاف اپیلوں پر مختصر فیصلہ سنایا
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی
سائفر کیس میں رہائی کے باوجود سابق وزیر خارجہ کی اڈیالہ جیل سے رہائی ممکن نہیں
شاہ محمود قریشی کیخلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 8 کیسز کی تفتیش جاری ہے
اعظم خان نے سائفر بانی پی ٹی آئی کو دیا، اس سے متعلق کوئی دستاویز نہیں۔بیرسٹر سلمان صفدر
اس سے متعلق تو آپ کے کلائنٹ کا اپنا اعتراف بھی موجود ہے۔ عدالت کے ریمارکس
یہ تو پراسکیوشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ بات ثابت کریں۔بیرسٹر سلمان
قانون بڑا واضح ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔بیرسٹر سلمان
لاپرواہی کا الزام جو بانی چیئرمین پر لگا ہے یہ الزام ان پر لگتا ہی نہیں۔ بیرسٹر سلمان
4 گواہان کے مطابق سائفر کی حفاظت اعظم خان کی ذمہ داری تھی۔ بیرسٹر سلمان
ریاست کی سکیورٹی کیسے خطرے میں پڑ گئی؟ ایک شخص کیوں ایک کاغذ کے گم ہونے پر جیل میں بند ہے؟ جسٹس گل حسن
ایک کاغذ گم بھی ہوگیا تو دوسرے شخص کو کیوں جیل میں ڈالا گیا؟عدالت
کیا شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی کو کلاسیفائیڈ ڈاکومنٹس گم کرنے میں معاونت کی تھی؟عدالت کا سوال
شاہ محمود قریشی کے خلاف سیکشن 5 سی کا دفعہ کیسے بنتا ہے؟ عدالت
یہ جو آپ بار بار کہہ رہے ہیں کہ سائفر گم نہیں ہوا تو پھر فائیو ڈی تو ختم ہوگیا ناں۔جسٹس گل حسن
دو سال تحقیقات ہوئیں اس کے بعد ایف آئی آر درج ہوئی۔ بیرسٹر سلمان
جو 8 کاپیاں لیٹ آئیں ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟بیرسٹر سلمان
حامد علی شاہ ڈیڑھ ماہ عدالت میں دلائل دیتے رہے ہیں ، ثبوت بعد میں لائے گئے۔ بیرسٹر سلمان
پراسیکیوشن کو آخر میں یاد آیا ، نئے دستاویزات پیش کرنا چاہتے ہیں۔ بیرسٹر سلمان
پہلے دلائل دیتے رہے پھر غائب ہوئے اور نئی درخواست دائر کردی۔ بیرسٹر سلمان
پراسکیوشن کی غلطی کی وجہ سے کیس ریمانڈ بیک ہوا۔بیرسٹر سلمان
جج صاحب نے ہمیں باہر کردیا اور خود وکلا مقرر کرکے سزا سنائی۔ بیرسٹر سلمان
سائفر اگر گم ہوگیا تو انٹیلیجنس بیورو کو بتانا ہوتا ہے جو کہ نہیں بتایا گیا۔ بیرسٹر سلمان
غیر ذمہ داری کی بات ہورہی تو یہ کیس وزارت خارجہ نے کیوں نہیں بنایا؟بیرسٹر سلمان
وزارتِ خارجہ دو ماہ بعد صرف گواہی کے لیےآئے، جس بندے کو گواہ بنایا اس نے کہا کہ سائفر گم ہوگیا تھا۔بیرسٹر سلمان
وزارتِ خارجہ کو میٹنگ کے لیے اپنی کاپی لانے کا کہا گیا تھا اور وہ اپنی کاپی ساتھ لے آئے۔بیرسٹر سلمان
گزشتہ سماعت پر پراسکیوشن نے کہا تھا،کیس کو ٹرائل کورٹ واپس بھیج دیں اس میں خامیاں ہیں۔ چیف جسٹس
آج ہمیں اس کیس میں تین ماہ ہو گئے ہیں، ہم بہت آگے نکل گئے ہیں۔بیرسٹر سلمان
کیا ہم میرٹ پر جاسکتے ہیں ، صرف اتنا سوال ہے؟عدالت کا استفسار
اس سٹیج پر ریمانڈ بیک کی استدعا بنتی ہی نہیں۔ بیرسٹر سلمان
پراسکیوٹر ذوالفقار نقوی نے گواہ اعظم خان کا بیان عدالت کے سامنے پڑھ کر سنایا
جان بوجھ کر سائفر کاپی عمران خان نے اپنے پاس رکھی اس سے متعلق بتائیں۔چیف جسٹس کا سوال
حامد علی شاہ کا کیس ہی کچھ اور تھا، آپ اعظم خان کے بیان پر دلائل دے رہے ہیں۔چیف جسٹس
بعد ازاں عدالت نے سائفر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے کیس سے بری کردیا
ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس میں30 جنوری کو بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو دس سال قید کا حکم سنایا تھا
لاہور پولیس نے سابق وزیر خارجہ پر گرفتاری 25 مئی کو اڈیالہ جیل میں ڈالی تھی
گرفتاری کے بعد شاہ محمود قریشی کا لاہور کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی منظور ہوا تھا

Read more

دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست سے عندیہ ملتا ہے کہ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت

By Tamsila Akhtar
سب سے آگےکون؟ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری

سب سے آگےکون؟ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ تھری پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔ فوربز کی تازہ ترین رپورٹ میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے جن کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے

By Tamsila Akhtar
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل میں نے پہلے بھی ملٹری کورٹس سے سزاوں کی مذمت کی آج بھی کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں سے سزاوں کی مذمت کی ہے ملٹری کورٹس سے سولین

By Tamsila Akhtar
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ میں نے 22 دسمبر کو بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو کال دے دی تھی کہ وہ ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجیں، علیمہ خان جو بیرون ملک

By Tamsila Akhtar