سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ۔۔۔۔
کمیٹی نے الیکٹرک، ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت کردی،
پوری دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، سینیٹر فیصل واوڈا
چھ ماہ میں اگر کسی کی شپمنٹ پہنچتی ہے اس کو تو پتہ ہی نہیں تھا، سینیٹر فیصل واوڈا
پالیسی بنا کر جب اس پر نظر ثانی کی جاتی ہے تو مسائل میں اضافہ ہوتا ہے، سینیٹر فیصل واوڈا
ڈیڑھ کروڑ روپے سے اوپر کی گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے، چیئرمین ایف بی آر
ٹیکس اور پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے کوئی اس ملک میں انڈسٹری نہیں لگاتا، فیصل واوڈا
درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس لگا ہے مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر ٹیکس نہیں لگا، ایف بی آر حکام
یہ میرا کاروبار ہے مجھے پتہ ہے کہ کون گاڑیوں پر ٹیکس لگوا رہا ہے، سینیٹر فیصل واوڈا
مجھے مجبور نہ کیا جائے میں پبلک میں بتادوں گا، سینیٹر فیصل واوڈا
کمیٹی نے معاملے کو موخر کردیا،
کمیٹی میں بجٹ پر بحث جاری
ایف بی آر نے بجٹ میں چینی کی سپلائی پر مینوفیکچرز پر 15 روپے فی کلو ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی ہے: نمائندہ بسکٹ انڈسٹری
یہ ٹیکس مشروبات پر عائد نہیں کیا گیا: نمائندہ بسکٹ انڈسٹری
یہ ٹیکس صرف ٹیکس فائلر انڈسٹری پر عائد کیا گیا ہے: نمائندہ بسکٹ انڈسٹری
یہ ٹیکس شوگر ملز پر عائد کیا جانا چاہئے تھا: نمائندہ بسکٹ انڈسٹری
یہ ٹیکس صرف رجسٹرڈ انڈسٹری پر عائد ہو گا : نمائندہ بسکٹ انڈسٹری
یہ ٹیکس تمام انڈسٹری پر ہونا چاہیے: چیئرمین کمیٹی کی رولنگ
سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت جاری
اجلاس میں میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی بجٹ تجاویز پر بریفنگ
میوچل فنڈز پر 35 فیصد ٹیکس عائد ہے جبکہ انویسٹر پر 25 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے : نمائندہ میوچل فنڈز
ٹیکس ریٹ برابر کیا جائے: نمائندہ میوچل فنڈز
اگر ہم ٹیکس برابر کردیں تو آپ کا ٹیکس بڑھ جائے گا : چیئرمین ایف بی آر
ٹی بلز میں سرمایہ کاری پر لوگ ٹیکس نہیں دیتے: نمائندہ میوچل فنڈز
ہم بھی ٹیکس دیتے اور انوسٹر بھی ٹیکس ادا کرتا ہے: نمائندہ میوچل فنڈز
میوچل فنڈز پر 25 فیصد ٹیکس عائد ہے جبکہ کمپنیوں کو 40 فیصد ٹیکس دینا پڑتا ہے: چیئرمین ایف بی آر
سینیٹر فیصل واوڈا بھی امپورٹڈسمگلڈ سگریٹ پیتے ہیں،
سینیٹر فیصل واوڈا کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں انکشاف،
مجھے تو نوکر لا کر دیتا ہے اور میں پی لیتا ہوں، فیصل واوڈا
مجھے اس سے کیا سروکار کہ اس پر سٹمپ لگی ہے یا نہیں ہے، فیصل واوڈا
اس کا ریٹ بھی کوئی اتنا زیادہ نہیں ہے، سینیٹر فیصل واوڈا
پراپرٹی پر بڑھائے جانے والے ٹیکس سے ایک عام آدمی گھر کیسے بنائے گا، سینیٹر فیصل واوڈا
سیمنٹ پر فی کلو ایف ای ڈی میں ایک روپیہ کا اضافہ کرنے کی تجویز ہے، چیئرمین ایف بی آر
سیمنٹ کے ریٹس بڑھے ہیں اور ایف بی آر کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، چیئرمین ایف بی آر
اس لئے ایک روپیہ بڑھایا جارہا ہے کہ ایف بی آر کو ریونیو آئے، چیئرمین ایف بی آر
سگریٹ پر ایف ای ڈی بڑھانے سے کیا سگریٹ کی کھپت کم ہوئی ہے؟ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا سوال
رسمی شعبے کی پیداوار میں 40 فیصد کی کمی ہوئی ہے، چیئرمین ایف بی آر
عوام نے سگریٹ پینا نہیں چھوڑا، چیئرمین ایف بی آر
سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ
اگر کسی دکان پر سمگل شدہ سگریٹ ملے تو ایسی دکان کو سیل کر دیا جائے گا: چیئرمین ایف بی آر
اگر آپ چھوٹی اور بڑی تمام دکانیں بند کر سکتے ہیں تو پھر اجازت ہے : سینٹر شیری رحمان
آپ کسی بھی دکان پر چلے جائیں وہاں فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمت نہیں لکھی ہوتی : فاروق ایچ نائیک
یہ قانون کی خلاف ورزی ہے اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا : فاروق ایچ نائیک
تمام اشیاء کی قیمت نمایاں لکھا ہونے کو یقینی بنائیں: فاروق ایچ نائیک
کمیٹی نے تجویز کی منظوری دیدی سگریٹ کے فلٹر راڈ پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی جانے کی تجویز ہے: چیئرمین ایف بی آر
اس سے غیر معیاری سگریٹ کی تیاری کی حوصلہ شکنی ہو گی ؛ چیئرمین ایف بی آر
اس کی درآمد افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت نہیں کی جا سکے گی : چیئرمین ایف بی آر
ای سگریٹ کے محلول کی درآمد پر قیمت کا 65 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا: چیئرمین ایف بی آر
نکوٹین کی ڈبی پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا ہے: چیئرمین ایف بی آر
یہ دونوں ٹیکس آئی ایم ایف کی ہدایات عائد کیے جا رہے ہیں: چیئرمین ایف بی آر
ایف بی آر نے جتنے ٹیکس عائد کیے ہیں اس سے تو انڈسٹری بیٹھ جائے گا: فیصل واوڈا
پراپرٹی پر جتنا ٹیکس عائد کیا گیا ہے اس سے فلائٹ آف کیپٹل شروع ہو جائے گی: فیصل واوڈا
پراپرٹی پر مثبت ٹیکس عائد کیے ہیں : چیئرمین ایف بی آر