سینیٹر عرفان صدیقی کا چھ ججوں کے خط پر تبصرہ
سپریم جوڈیشل کونسل ایجنسیوں کے نہیں، ججوں کے محاسبے کا فورم ہے، سینیٹر عرفان صدیقی کا چھ ججوں کے خط پر تبصرہ
پانچ سال تک جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے حق میں ایک لفظ تک نہ بولنے والوں کے ضمیر اچانک کیوں جاگ گئے ہیں،عرفان صدیقی
محسن اختر کیانی ہر اس بینچ کا حصہ تھے جس نے جنرل فیض حمید کی دو سال کی محنت بچائی، سینیٹر عرفان صدیقی
9 مئی کے ملزموں کے تحفظ کے لئے مخصوص جماعت کی سہولت کاری کی جا رہی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
دھمکیاں دینے یا دباؤ ڈالنے والے کرداروں کو سزا دینے کا اختیار خود ان ججوں کے پاس تھا، عرفان صدیقی
انہیں چاہیے تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طرح برملا ایسے کرداروں کا نام لیتے، عرفان صدیقی
عدلیہ پر اثر انداز ہونے کے الزام میں انہیں اپنی عدالتوں میں طلب کرتے، عرفان صدیقی
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو "ضابطہ اخلاق" کی خلاف ورزی کی سزا دی گئی تھی، عرفان صدیقی
ضابطہ اخلاق کی دھجیاں ان جج صاحبان نے اڑائی جو 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں سنائے جانے کے حتمی مرحلے میں انتظامیہ اور ایجنسیوں پر سوالات اٹھا رہے ہیں، عرفان صدیقی
ایک مخصوص جماعت کے سہولت کاروں کا کردار ادا کر رہے ہیں، عرفان صدیقی