سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں،اس سے سیاسی انتشار مزید بڑھے گا، مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اھم بیان
موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑے گا،مولانا فضل الرحمان
جب تک فوج خود کو سیاست سے الگ نہیں کرتی اس وقت تک ملک بحران سے نہیں نکل پائے گا، مولانا فضل الرحمان
سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں،اس سے سیاسی انتشار مزید بڑھے گا، مولانا فضل الرحمان
تمام ادارے آئین کے مطابق طے شدہ دائرہ کار میں سمٹ جائیں تو ملک سنبھل سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان
طاقتور حلقے جتنا جلد اس حقیقت کو سمجھ جائیں گے،ملک اور خود ان کے لئے اتنا بہتر ہو گا، بصورت دیگر بگاڑ بڑھے گا، مولانا فضل الرحمان
مقتدرہ تسلیم کر لے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام ناکام ہو چکا ہے،مولانا فضل الرحمان
سارے مسائل کا حل ملک میں از سر نو شفاف انتخابات کرانے میں مضمر ہے۔ مولانا فضل الرحمان