ترک صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین موثر انداز میں پیش کیا ، حکومت اور تمام اداروں کی اجتماعی کاوشوں سے معاشی چیلنجز پر قابو پایا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترک صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین موثرانداز میں پیش کیا ہے،جس نے پورے ہال میں موجود لوگوں کے دلوں کو چھولیا، ہم نے معاشی چیلنجز کو قبول کیا، اللہ تعالیٰ کے بے پناہ فضل و کرم سے حکومت اور تمام اداروں کی اجتماعی کاوشوں سے معاشی چیلنجز پر قابو پایا ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اقوام متحدہ میں ترک صدر نے انتہائی پرجوش خطاب کیا، ترک صدر کے ساتھ ملاقات میں سیر حاصل گفتگو ہوئی، ترک صدر نے فلسطین کا مسئلہ جس طرح بیان کیا، اس نے پورے ہال میں موجود لوگوں کے دلوں کو چھوا ہے۔