ایس ای سی پی کے ریگولیٹری سینڈ بکس کے تحت بزنس ماڈلز کی لائیو ٹیسٹنگ کی اجازت

ایس ای سی پی کے ریگولیٹری سینڈ بکس کے تحت بزنس ماڈلز کی لائیو ٹیسٹنگ کی اجازت

اسلام آباد، 30 جنوری: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ریگولیٹری سینڈ باکس کے تحت جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل نو کاروباری ماڈلز کو کامیابی کے ساتھ انکیوبیشن کی مدت مکمل کرنے کے بعد مارکیٹ میں براہ راست ٹیسٹنگ کی اجازت دے دی ہے۔ ریگولیٹری سینڈ بکس میں شامل یہ فن ٹیک کمپنیاں بلاک چین ٹیکنالوجی ، آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور سونے اور رئیل اسٹیٹ کے فرکشنلائزیشن، الگورتھمک ٹریڈنگ، ون ونڈو قرضہ، تعلیمی فنانس، اور کراؤڈ فنڈنگ پر مبنی کاروباری ماڈل استعمال کر رہے ہیں۔ مارکیٹ میں لائیو ٹیسٹنگ کے دوران یہ کمپنیاں اپنی خدمات محدود مدت کے لئے محدود صارفین کو پیش کریں گے۔
ایس ای سی پی نے ستمبر 2023 میں دس درخواست دہندگان ، جن میں فن کلاوڈ سسٹم پرائیویٹ لمیٹیڈ ؛ میسرز لوپ فنانشل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ؛ میسرز اے کے آر یو پاک پرائیویٹ لمیٹڈ ؛ میسرز سی جی گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ؛ میسرز ایکس اسٹیٹ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ؛ میسرز ڈائمنڈ ٹیکنالوجیز (ایس ایم سی پرائیویٹ) لمیٹڈ ؛ میسرز کوانٹری پرائیویٹ لمیٹڈ؛ میسرز ریئلز؛ میسرز الہلال سیکیورٹیز ایڈوائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور میسرز آئی بکس سیون پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں ، کو مخصوص کاروباری ماڈلز کو جانچنے کے لئے سینڈ بکس کے انکیوبیشن میں شامل کیا تھا۔ اس دوران گیارہ کاروباری ماڈلز میں سے نو نے کامیابی سے انکیوبیشن مرحلہ مکمل کر لیا ہے اور انہیں لائیو ٹیسٹنگ کی اجازت دی گئی ہے۔
انکیوبیشن کے دوران دو کاروباری ماڈلز، میسرز آئی بکس سیون لمیٹڈ کا بزنس ماڈل اور الہلال سیکیورٹیز ایڈوائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ کا روبو ایڈوائزری پر مشتمل بزنس ماڈل انکیوبیشن مرحلے سے لائیو ٹیسٹنگ کے مرحلے میں کامیابی سے منتقل نہیں ہو سکے۔ تاہم، الہلال سیکیورٹیز ایڈوائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ انکیوبیشن کے مرحلے میں اپنے سونے کے فریکشنلائزیشن ماڈل کی جانچ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایس ای سی پی کا ریگولیٹری سینڈ باکس، مالیاتی خدمات کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔ ریگولیٹری سینڈ بکس کے چار سال کے عرصہ میں 130 سے زائد فنٹیک کمپنیوں نے اپنے کاروباری ماڈلز کی جانچ کے لیے درخواستیں دیں ، جن م سے اب تک 31 کاروباری ماڈلز کی منظوری دی گئی ہے۔

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar