03 فروری کو ہونے والی اہم واقعات۔۔ اہم خبریں

1۔غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی،اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح سے متعلق کیس سننے والے جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی،عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 5 ،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

2۔ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گراتے ہوئے قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا،نیپرا اتھارٹی نے اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے،قیمتوں میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ قیمتوں کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔

3۔ ایک شخص خود کو ملک پر چوتھی بار وزیراعظم مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے، وہ شخص بہت غلط بیانی کررہا ہے، وہ کہتا ہے تھرکول کا منصوبہ اس نے شروع کرایا، یہاں کے عوام بتائیں تھرکول منصوبہ کس نے دیا؟ یہ آواز لاہور تک پہنچنی چاہیے۔بلاول زرداری

4۔ جج قدرت اللہ کا فیصلہ شرعی احکامات کے منافی اور ازدواجی و عائلی قوانین پر سنگین حملہ ہے، اپنے فیصلے سے جج قدرت اللہ نے ریاست کے چہرے سے نقاب نوچ کر اس کے باطن کو آشکار کر دیا ہے، سیاہ رو فیصلہ لکھ کر جج قدرت اللہ نے پورے نظامِ عدل کا سر شرم سے جھکا دیا، بانی پی ٹی آئی کو جھکانے کیلئے ریاستی منصوبہ سازوں نے اللہ کی حدود کا کھلا مذاق اڑایا۔ترجمان پی ٹی آئی

5۔جب تک پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے، یہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں یوتھ ہمارے ساتھ ہے، یہ جو میرے سامنے بیٹھی ہے یہ اصل یوتھ ہے، وہ یوتھ نہیں، یہ اصل پاکستانی ہیں جو میرے سامنے ہیں۔نواز شریف

6۔ پرامن اور شفاف الیکشن کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں، پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت ہے، ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری ہے، ہم ایک آزاد ملک ہیں، اس ملک میں سب کو اپنی اپنی رائے دینے کا حق ہے، ہم عدالتوں کو کنٹرول نہیں کرتے،وہ آزاد ہیں۔مرتضی سولنگی

7۔ عورتوں کے ووٹ پر واضح فتویٰ دے چکے ہیں انہیں ووٹ کا حق ہے، شریعت کے مطابق خواتین کے لیے پولنگ سٹیشن الگ ہوں، 8 فروری کو ووٹ ڈالیں، ووٹ گواہی ہے اسے نہ چھپایا جائے، ان لوگوں کو ووٹ ڈالیں جو ملک و نظریہ پاکستان سے مخلص ہوں۔طاہر اشرفی

8۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک بار پھر چھٹیوں کی درخواست دے دی، جج محمد بشیر نے صحت کی وجہ بتاتے ہوئے ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست جمع کرائی،کام کی نوعیت اور دباؤ کی وجہ سے جج بشیر کو ہائپر ٹینشن کا سامنا ہے، گزشتہ دس سے پندرہ روز کے اندر انہوں نے دوسری مرتبہ رخصت کی درخواست جمع کرائی ہے۔

9۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو 6 فروری کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا، ان پر ریاست مخالف نفرت انگیز مجرمانہ سازش کا الزام ہے،علیمہ خان کے خلاف وزارتِ داخلہ کے سیکشن افسر کی شکایت پر انکوائری درج کی گئی جبکہ دیگر پر بھی ریاست مخالف مجرمانہ سازش کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

10۔ بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کے مقدمات کا معاملہ، راولپنڈی کے حلقے این اے 53 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر،سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی ، واثق قیوم اور عمر تنویر، شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

11۔فیصل سبزواری نے الیکشن تک تمام اسلحے کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا،ایم کیوایم نے کسی پر حملہ نہیں کیا ، ایم کیو ایم کے کارکنان پر تشدد ہواان کا کیا جرم ہے؟ ہمارے کارکن اپنی فیملیز کو لیکر جارہے تھے، جواب میں ہمارے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔فیصل سبزواری

12۔ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) راولپنڈی نے دفعہ 144 کا جواز پیش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد کردی،راولپنڈی میں پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں 4 سے 6 فروری کے دوران کسی بھی دن اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 6 فروری کو لال حویلی کے سامنے جلسے کے لیے اجازت مانگی تھی۔

13۔ پاکستان میں وائرل بیماری آگئی تھی جو پانچ سات سال رہی اور عوام کا بہت نقصان کرگئی، لیکن اب اب ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی، اس وائرل بیماری کو سب سے پہلے گوجرانوالہ نے مار بھگایا تھا، جو لانگ مارچ لائے تھے وہ گوجرانوالہ سے بھاگ گئے۔مریم صفدر

14۔ آج کا فیصلہ عمران خان کے کردار پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش ہے جسے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے ساتھ ہی بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی بھی درخواست دیں گے۔بیرسٹر گوہر

15۔ یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے، فیصلہ عوام کو کرنا ہے، عدت کا معاملہ قرآن مجید میں واضح ہے میرے رب نے قرآنِ پاک میں عدت سے متعلق پہلے ہی بتا دیا ہے آج کا فیصلہ ابلیس کا فیصلہ ہے۔بشریٰ بی بی

16۔عدت کیس مجھے ذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا اور اس میں پوری کوشش کی گئی ہے کہ مجھے ذلیل کیا جائے، میں آج بھی کہتا ہوں نہ ڈیل کی اور نہ کروں گا مرجاؤں گا لیکن کبھی ڈیل نہیں کروں گا۔عمران خان

17۔ شیخ رشید احمد کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا، جس کی و جہ سے ان کے جیل ہی سے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان ہے۔

18۔اسٹیبلشمنٹ کو سبق سیکھتے ہوئے الیکشن میں غیرجانبدار رہنا چاہیے، الیکشن شفاف نہ ہوئے تو ملک میں زیادہ ہنگامے اور فساد ہوں گے۔ الیکشن کے حوالے سے اب بھی شکوک و شبہات برقرار ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ اور دیگر ریاستی ادارے غیر جانب دار رہے تو ہی انتخابات کی ساکھ اچھی رہے گی۔سراج الحق

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar