وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا

وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

ہیڈکوارٹرز دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر نے ایف آئی اے حکام کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جہاں پر ان کو ادارہ جاتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ایف آئی اے کے تمام ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرلز ، ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی

وفاقی وزیر داخلہ کو ایف آئی اے کے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گی۔

وزیر داخلہ کو انسانی اسمگلنگ، مالی جرائم بشمول منی لانڈرنگ ، حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ، کرپشن اور سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے ایف آئی اے کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا

وفاقی وزیر داخلہ نے بریفننگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف آئی اے انٹرپول کی کارکردگی کو سراہا

وفاقی وزیر نے ایف آئی اے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے عزم کا اظہار کیا

انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔ وفاقی وزیر

جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کے نیٹ ورکس کو جڑ سے ختم کیا جائے ۔ وفاقی وزیر

سائبر کرائم ونگ کی کارکردگی بڑھانے کے لیے مزید تھانے قائم کیے جائیں۔ وفاقی وزیر

منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے گی ۔وفاقی وزیر

ایف آئی اے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ان کی پیشہ وارانہ تربیت اور ادارہ جاتی ترقی کو ترجیحات میں شامل کیا جائے۔ وفاقی وزیر

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar