پاکستان تحریک انصاف کا رانا ثناء اللہ کے بانی چئیرمین عمران خان سے متعلق بیان پر ردعمل
عوام کا مینڈیٹ غصب کرنے والے پاکستان میں سیاست کیلئے ایک بیماری اور وبال کی صورت اختیار کر چکے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
ریاستی سرپرستی میں ملک پر قابض ہونے والے ذہنی طور پر بیمارافراد ملک کے سیاسی و سماجی ڈھانچہ کی تباہی و بربادی کا سبب بن رہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
رانا ثناء اللہ اور ان کی جماعت کے ناقص سیاسی وجود کا تصور ریاستی سہولتکاری اور خفیہ معاہدوں جیسے سہاروں کا محتاج ہے،ترجمان تحریک انصاف
آمریت کی گود میں پروان چڑھنے والے عناصر سے ملک و قوم کے مفاد میں کسی بھی سطح پر گفتگو کا کوئی فائدہ نہیں،ترجمان تحریک انصاف
نہ صرف پاکستان بلکہ تمام مسلم امہ کے لیڈرعمران خان کے سیاسی وجود پر سوال اٹھانے والے شخص کی ذہنی حالت پرافسوس کے سوا کچھ نہیں کیا جا سکتا،ترجمان تحریک انصاف
جھوٹے مقدمات میں ناحق قید عمران خان جعلی مینڈیٹ زدہ عناصر کے اعصاب پر سوار ہے جس نے ان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو مفلوج کر دیا ہے،ترجمان تحریک انصاف
ملک و قوم کے وسیع تر مفاد پر بات چیت کرنے کا اختیار صرف عوامی مینڈیٹ کے حامل منتخب نمائندوں کو ہی حاصل ہے نہ کہ مینڈیٹ چوروں کو، ترجمان تحریک انصاف
عوام 8 فروری کو عمران خان اور تحریک انصاف کو واضح طور پر بھاری مینڈیٹ سے نواز کر اصولی طور پر اپنا نمائندہ منتخب کر چکے ہیں،ترجمان تحریک انصاف
عمران خان عوام کے مینڈیٹ کی علامت ہیں اور ان کی جماعت ملک میں دستور اور جمہوریت کی بقا کیلئے سرگرمِ عمل ہے،ترجمان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف ملک کی تباہی کے ذمہ دار مجرموں سے عوام کا مینڈیٹ واپس چھیننے تک اپنی آئینی جدوجہد جاری رکھے گی،ترجمان تحریک انصاف
مجرم رانا ثناء اللہ عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی سے گریز کریں اور اپنی جماعت کے اپاہج سیاسی وجود کو بچانے کی فکر کریں، ترجمان تحریک انصاف